روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے خدا کے عظیم ترین دن یعنی کہ عید غدیر کی عظیم مناسبت پر براعظم افریقہ کے ملک نائیجیریا کے صوبہ
كادونا میں ایک جشن کا انعقاد کیا گیا ۔
سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے رپورٹنگ یونٹ سے وابستہ جناب مسلم الجابری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مرکز نے اس سال عید الغدیر کو منانے کے لئے افریقی کمیونٹی کے لیے منعقد کی جانے والی اپنی ملکی و غیر ملکی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور نائیجیریا سمیت متعدد افریقی ممالک میں اس عظیم دن کی یاد اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سے تجدید و بیعت کے لئے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "صوبہ کدونا میں منعقد ہونے والے جشن میں متعدد سرگرمیاں شامل تھیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر لہرانے والے علم کی زیارت، شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی (100) بچیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد شامل ہیں تاکہ ان بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کیا جا سکے اور انھیں الہی احکامات کی طرف متوجہ کیا جا سکے۔"
قابل ذکر ہے کہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز ہمیشہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے جشن ولادت و ایام شہادت سمیت اہم مناسبات پرملک و بیرون ممالک میں مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات و فکر کو تمام دنیا تک پہنچایا جا سکے۔