قرآن انسٹی ٹیوٹ (الہندیہ برانچ) کی جانب سے گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (الہندیہ برانچ) کی جانب سے گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 4000 طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز گرمائی قرآنی کورس کے ایک طالب علم علاء الجبوری نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

اس کے بعد علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآنی علوم کی ضرورت اور بچوں کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا: "اگر ہم قرآن کے افعال اور صفات کو شمار کرنا چاہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ لامتناہی ہیں، اللہ رب العزت نے اس کتاب مبین میں کسی چیز کو نظرانداز نہیں کیا۔ بالآخر قرآن ہی وہ کتاب ہے جو ہمیں دنیا اور آخرت میں صحیح راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام معاشرے میں قرآنی تعلیمات اور علوم کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے اور قرآن سے بہرہ مند اور باشعور نسلوں کی تیاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہے۔"

انہوں نے آخر میں کہا، "میں روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے تمام والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے جذبے کو سراہتا ہوں جنہوں نے ان کورسز کے ذریعے اپنے بچوں کو قرآن شناسی کی اس مہم میں ہماری مدد کی۔"

اس کے بعد فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی جانب سے طالب علم مرتضیٰ احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس قابل قدر منصوبے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور قرآن مرکز کا شکریہ ادا کیا۔
اس تقریب میں طلباء نے مل کر قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کا ترانے پڑھا اور طلباء کے ایک گروپ نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت بھی حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر طالب علم کرار الجبوری نے شاعرانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت میں ایک خوبصورت قصیدہ پڑھا۔کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 4000 طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز گرمائی قرآنی کورس کے ایک طالب علم علاء الجبوری نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

اس کے بعد علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآنی علوم کی ضرورت اور بچوں کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا: "اگر ہم قرآن کے افعال اور صفات کو شمار کرنا چاہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ لامتناہی ہیں، اللہ رب العزت نے اس کتاب مبین میں کسی چیز کو نظرانداز نہیں کیا۔ بالآخر قرآن ہی وہ کتاب ہے جو ہمیں دنیا اور آخرت میں صحیح راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام معاشرے میں قرآنی تعلیمات اور علوم کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے اور قرآن سے بہرہ مند اور باشعور نسلوں کی تیاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہے۔"

انہوں نے آخر میں کہا، "میں روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے تمام والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے جذبے کو سراہتا ہوں جنہوں نے ان کورسز کے ذریعے اپنے بچوں کو قرآن شناسی کی اس مہم میں ہماری مدد کی۔"

اس کے بعد فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی جانب سے طالب علم مرتضیٰ احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس قابل قدر منصوبے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور قرآن مرکز کا شکریہ ادا کیا۔
اس تقریب میں طلباء نے مل کر قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کا ترانے پڑھا اور طلباء کے ایک گروپ نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت بھی حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر طالب علم کرار الجبوری نے شاعرانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت میں ایک خوبصورت قصیدہ پڑھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: