اسلامک ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے مخطوطات کی تحقیق کے فن میں دو خصوصی کورسز کا انعقاد

اسلامک ہیریٹیج سنٹر، جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ہے، کی جانب سے ایران کے شہر مشہد مقدس میں مخطوطات کی تحقیق کے فن میں دو خصوصی کورسز کا انعقاد کیا گیا۔

الغدیر کورس اور مولا المواحدین کورس کے عنواوین سے منعقدہ دو کورسز کو مدرسے کے طلباء اور اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین تعلیم کی جانب سےبے حد سراہا گیا۔

یہ کورسز دو سیشنز جن میں نظریاتی و تربیتی سیشنز، عملی امتحانات اور اسائنمنٹس شامل تھے، پر مشتمل تھے۔ یہ کورسز پروفیسر شیخ قیس العطارکے زیر نگرانی منوقد کئے گئے تھے۔ یہ دس روزہ کورسز ڈیڑھ گھنٹہ فی دن کے تعلیمی وتربیتی سیشنز پر مشتمل تھے۔

یہ دونوں کورسز ماہر محققین کی نئی نسل کو سامنے لانے،مخطوطات کی چھان بین کرنے،اسلامی ورثے کے احیاء اور فروغ اور دینی علوم کے طلباء کو فائدہ پہنچانا کے لیے نالج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی کوششوں کے تحت منعقد کئے گئے تھے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ اسلامک ہیریٹیج سنٹر اسلامی ورثے کے احیاء میں مہارت حاصل کرنے والا مرکز ہے، اس نے متعدد کتابیں جاری کی ہیں، اور اس کے علاوہ دیگر مطبوعات بھی ہیں جو جلد ہی شائع کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: