الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال کے کارڈیک سرجری سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے ایک بزرگ مریض کے دل کی پیچیدہ کارڈیک سرجری میں کامیابی حاصل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال کے کارڈیک سرجری سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے ایک بزرگ مریض کے دل کی پیچیدہ کارڈیک سرجری میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ متعدد خصوصی مراکز نے اس بزرگ شہری کا علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ہسپتال کے ترک کارڈک سرجن ڈاکٹر یوسف عبدلوف نے کہا کہ "ہم نے ایک 72 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کیا جو سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف میں مبتلا تھا اور تشخیصی کیتھیٹر رپورٹ کے مطابق اس کے دل کی چار شریانوں میں رکاوٹ تھی۔"
انہوں نے مزید کہا،"مریض کے بڑھاپے اور آپریشن کی سنگینی کے باوجود، جسے کئی خصوصی مراکز نے انجام دینے سے انکار کر دیا تھا، ہماری طبی ٹیم نے انھیں بچانے اور علاج مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم کیا تھا ، کیونکہ یہ تمام مسائل ہمارے راستے میں حائل نہیں ہو سکتے۔"

انہوں نے مزید کہا: "زائد العمری کے باوجود یہ آپریشن کامیاب رہا اور دل کو سپورٹنگ مشین سے ہٹانے کے بعد مریض کی نبض چلنا شروع ہوگئی تھی جسکے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا اور وہاں دو دن رکھنے کے بعد اسے مزید طبی دیکھ بھال کے لئے ہسپتال کے نجی کمرے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ " الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹروں میں فراہم کردہ جدید آلات نے بہت سے ایسے مریضوں کو بچایا ہے جو انھیں دوسرے خصوصی مراکز میں میسر نہیں تھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: