پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے (اكفَلْ موهبة) پروجیکٹ کے ضمن میں منعقد کئے جانے والےتیسرے پروگرام کے پہلے مرحلے کی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے (اكفَلْ موهبة) پروجیکٹ کے ضمن میں منعقد کئے جانے والےتیسرے پروگرام کے پہلے مرحلے کی سرگرمیاں مسلسل تین دن تک جاری رہیں۔
(اكفَلْ موهبة) پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنابعمرو العُلا الكفائيّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "(اكفَلْ موهبة) پروجیکٹ ایتام اور ان نوجوانوں کے لئے ہے جو خیراتی اداروں کی سرپرستی میں ہیں تاکہ ان نو عمر بچوں اور جوانوں کی نشوونما، دیکھ بھال اور تربیت میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور انھیں نفسیاتی، فکری اور علمی طور پر بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا، " (اكفَلْ موهبة) پروجیکٹ کے تیسرے پروگرام کے پہلے مرحلے میں ان بچوں اور نوجوانوں کے لئے ایک فوٹوگرافی کورسکا اہتمام کیا گیا تھا جو فوٹو گرافی کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس کورس کی میزبانی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر حیدر المنکوشی نے پیش کر رہے تھے ۔ یہ کورس تین دن تک جاری رہا، جس کے بعد اسی شعبے میں دیگر جدید کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ، "یہ کورس دو حصوں پر مشتمل تھا، نظریاتی حصہ اور تربیتی یا عملی حصہ۔ اس کورس کا نصاب شرکاء کی عمر، صلاحیتوں اور علم کی سطح کے مطابق تھا۔"

انہوں نے کہا، "پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے کورسز رجسٹرڈ ٹیلنٹ کے مطابق جاری رہیں گے، اور ہم ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور آگے بڑھانے کے لیے انھیں ان کورسز میں شامل کرنے پر کام کریں گے۔"
واضح رہے کہ یہ منصوبہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، اور دو محوروں پر کام کرتا ہے، پہلا خیراتی اداروں کے ساتھ مل کر یتیموں کی نشوونما و تربیت کرنا اور ان کی صلاحیتوں کونکھارنا ، اور دوسرا محور ان نوجوانوں معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے انھیں سپورٹ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: