روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آویزاں کرنے کے لیے عاشورائی بینرز، سیاہ علم اور سیاہ چادریں تیار کر لی گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہدایا و نذورات سیکشن کے سلائی اور کڑھائی ڈویژن نے محرم اور صفر کے مہینہ کے دوران روضہ مبارک میں آویزاں کرنے کے لیے عزائی بینرز، سیاہ علم اور سیاہ چادریں تیار کر لیں ہیں۔
ڈیزائننگ سے شروع ہو کر خصوصی ورک پلان کے تحت تنفیذ وتیاری کے مختلف مراحل سے گزر مکمل ہونے والا یہ کام قطعًا بھی کم نہ تھا کہ جسے بہت کم عرصے میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج عبد الزہرۃ داؤد سلمان نے اس بارے میں کہا ہے کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، مقام امام زمانہ(ع)، روضہ مبارک کی طرف آنے والی سڑکوں اور روضہ مبارک کے ذیلی اداروں میں محرم اور صفر کے دوران صف ماتم بچھانے، مکمل سوگ کا اظہار کرنے اور معالم حزن آویزاں کرنے کے لیے عزائی بینرز، سیاہ علم اور سیاہ چادریں بنانے کا یہ اہم ترین کام ہم ہر سال سر انجام دینے کا اعزاز حاصل کرتے ہیں، ڈیزائنگ سے لے کر سلائی کڑہائی کے آخری مرحلے تک تمام کاموں کو انتہائی نفاست اور مہارت کے ساتھ سرانجام دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مظاہر حزن وملال اور اظہارِ سوگ کے لیے سیاہ چاروں پر اسی حوالے سے احادیث، نعرے اور مختلف جملوں کو مشینوں کی مدد سے لکھا جاتا ہے اور ان کے گرد نفش ونگار کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے گنبد پر یکم محرم کی رات نصب کیا جانے والا سیاہ علم بھی ہمارے شعبہ کے ارکان ہی بناتے ہیں۔
عبد الزہرۃ نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم ان تمام جگہوں کا میدانی طور پر جائزہ لیتے ہیں کہ جہاں کسی بینر وغیرہ کو آویزاں کرنا ہوتا ہے ہم اس جگہ کی پیمائش اور محل وقوع کے حساب سے کسی عبارت یا حدیث کا انتخاب کرتے ہیں اور مقررہ رسم الخط میں اسے لکھ دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: