ام البنین (سلام اللہ علیہا) وویمن لائبریری کی جانب سے دستکاریوں اور پنٹنگز کی نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ ام البنین (سلام اللہ علیہا) وویمن لائبریری کی جانب سے مذہبی رہنمائی ڈویژن کے قرآنی یونٹ کے تعاون سے دستکاریوں اور پنٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ام البنین (سلام اللہ علیہا) لائبریری کی سربراہ محترمہ ابتسام عطا نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "یہ نمائش جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ علیہ السلام بیسمنٹ میں منعقد کی گئی تھی، لائبریری کے سمر پروگرام کا حصہ تھی جس کا مقصد موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طالبات کو تفریحی اور تخلیقی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا تاکہ ان کے فارغ اوقات کو ثمر آور بنایا جا سکے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ "


انہوں نے مزید کہا، "نمائش میں 200 سے زائد دستکاری کے نمونے اور پینٹگز پیش کی گئی تھیں ، جس میں مختلف قسم کے زیورات، ہار، پھول، کوشیے سے بنی مصنوعات(کروشیٹ)، شیشے اور لکڑی آرائشی پر بنے فن پارے شامل تھے۔ "

انہوں نے کہا " یہ نمائش بچیوں کی سیلف ڈیویلپمنٹ اور انھیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔"

شرکاء نے اس نمائش میں شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی طرف پیش قدمی کے لیے نئے افق سے تعبیر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: