قرآن انسٹی ٹیوٹ (بغداد برانچ) کی جانب سے گرمائی قرآنی کورسز کے اختتام پر گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (بغداد برانچ) کی جانب سے گرمائی قرآنی کورسز کے اختتام پر گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 8000 طلباء نے شرکت کی۔ اس گریجویشن تقریب میں معروف علمی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سمر قرآن کورسز پراجیکٹ کے ایک نوجوان طالب علم عبداللہ رعید نے یہ سعادت حاصل کی، جس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

اس کے بعد اعلی دینی قیادت کے علاقائی نمائندے شیخ طارق البغدادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو علمی،خدماتی اورشہری سہولیات کی فراہمی پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار کی تعریف کی اورعراق کے بیٹوں کو اپنی دینی و ثقافتی تعلیمات و اقدار سے متصل رکھنے کے لئے اس عظیم منصوبے کے قیام میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس کے بعد علمی کمپلیکس برائے قرآن کریم کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآنی علوم کی ضرورت اور بچوں کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

تقریب میں گریجویٹ طلباء کے ایک گروپ کی طرف سے متعدد ترانے، اشعار اور قرآنی سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر قرآن مرکز بغداد کے سربراہ شيخ جواد النصراوي نے تقریب سے خطاب کیا اور قرآنی و دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے پر عزم رہنے کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: