وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سمر قرآنی کورسز میں شرکت کرنے والی چار ہزار طالبات کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے آج منگل کی شام نجف اشرف میں سمر قرآنی کورسز میں شرکت کرنے والی چار ہزار طالبات کے لیے ایک گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ سمر قرآنی کورسز میں شریک باقی 8000 طالبات کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد ان کے اپنے گورنریٹس میں کیا جائے گا۔
نجف کی الکفیل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین اور اور دیگر افیشلز نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔ اس کے بعد بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی کی جانب سے روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر جناب افضل الشامی نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد فارغ التحصیل طالبات کے والدین کی جانب سے سمر کورسزمیں شریک کی ایک طالبہ کی والدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اور قرآنی علوم سے بہرہ مند نسل تیار کرنے، اسلامی اخلاق کو مضبوط کرنے اور ہماری بیٹیوں کو ہماری روحانی اور ثقافتی اقدار روشناس کروانے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں گریجویٹ طالبات کے ایک گروپ کی طرف سے متعدد ترانے، اشعار اور قرآنی سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: