ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے (قراءةٌ في لهجةِ الجنوبِ المعاصرةِ.. لهجةُ الناصريّة أُنموذجًا) کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے (قراءةٌ في لهجةِ الجنوبِ المعاصرةِ.. لهجةُ الناصريّة أُنموذجًا) کے عنوان سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر فرید حمدان النصر اللہ نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ناصريّ بولی اور اس کے فصیح ماخذ کے دو اہم محوروں (التغيّرات الصوتيّة في ألفاظِ مدينةِ الناصريّةِ، ودلالةِ الألفاظِ بين المعنى الفصيحِ والمعنى العامّيّ)پر بات کی۔ لیکچر کے اختتام پر حاضرین اور پروفیسر ڈاکٹر فرید حماد النصر اللہ کے درمیان ایک ڈائیلاگ سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ یہ سمپوزیم علمی اور ثقافتی سمپوزیم کے اس سلسلے کا حصہ ہے کہ جو اسلامی ورثے کو زندہ رکھنے اور سسے پھیلانے، ثقافتی حلقوں کے ساتھ علمی تعامل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی توجہ اس کی طرف مبذول کرنے کے لیے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے منعقد کیا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر ایک خصوصی مرکز ہے جس کا تعلق: (ذی قار، دیوانیہ، میسان اور مثنٰہ) کے ورثے کے مطالعہ اور تحقیقات سے ہے اور مرکز نے بہت اہم تحقیقاتی کام کیا ہے جو تکمیل کے قریب ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: