قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) کی جانب سے واسط گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) کی جانب سے واسط گورنریٹ کے شہر نعمانیہ میں گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 2500 طلباء نے شرکت کی۔
واسط گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کے نگران شيخ حازم العبودي نے اختتامی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کورسز، جو پینتالیس تک جاری رہے، اپنے نصاب، تنظیمی نقطہ نظر اور طلباء کے باہمی میل جول کے ساتھ ساتھ والدین کے لئے پرورش اور تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ممتاز تھے۔"

انہوں نے مزید کہا، " یہ کورسز ایک جامع نصاب پر مشتمل تھے اس لیے ہم والدین کو بھی ان سے مستفید ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔"

انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے "ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کورسز کی کامیابی میں تعاون کیا، خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ)، اعلی دینی قیادت سے وابستہ دفاتر اور ان کے نمائندوں، طلبا، والدین اور پروفیسرز کا جنہوں نے پینتالیس دنوں کے دوران طلباء کو ان کی عمروں کے مطابق واضح، آسان طریقوں سے مذہب کے اصول و فروع اور حقیقی اسلامی تعلیمات کی صحیح بنیادیں سکھانے کے لیے کام کیا۔"

اس موقع پرانسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب مہند المیالی نے تقریب کے دوران ایک تقریر میں مزید کہا کہ "ہمارے لئے یہ کورسز طلباء اور والدین کے ساتھ رابطے کا ذریعہ تھے، اور ہم ان کورسز کے ذریعے سے بچوں اور نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کو مسجد کے ساتھ جوڑنے اور انہیں ان کے مذہب کے بارے میں بنیادی تعلیمات سکھانے میں کامیاب رہے۔"

نعمانیہ میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے جناب محسن الزملی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "یہ کورسز اپنے نصاب اور سرگرمیوں کی بناء پر نوجوانوں کے دل و دماغ میں حقیقی ایمان کو مستحکم کرنے میں بہت اہمیت کے حامل تھے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے طالب علموں میں سوالنامے کے فارم تقسیم کیے ہیں تاکہ ایڈوانس کورسز کے لئے سمر کورسز سے ہونہار طلباء کا انتخاب کیا جا سکے۔ زیادہ تر والدین اس پروجیکٹ کی حمایت کرتے ہیں، اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ سال بھر ہفتہ وار بنیادوں پر جلد ہی شروع کیا جائے تاکہ عصری خطرات، چیلنجوں اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے بارے آگاہی فراہم کی جا سکے۔"
واضح رہے کہ ان گرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پورے عراق میں دینی وقرآنی کورسز میں بیالیس ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی اور اپنے دل ودماغ کو قرآن واہل بیت(ع) کی تعلیمات سے منور کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: