عراقی فٹ بال ایسوسی ایشن/کربلا برانچ وفد کا الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کا دورہ اور فیڈریشن اور ہسپتال کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال

عراقی فٹ بال ایسوسی ایشن/کربلا برانچ کے ایک وفد نے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کا دورہ کیا، جس میں کھلاڑیوں کے علاج کے سلسلے میں ذیلی فیڈریشن اور ہسپتال کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے بارے میں الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "الکفیل ہسپتال میں نوجوانوں طبقے کی مدد کرنے اور عراقی کھلاڑیوں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے متعدد پروگرام اور منصوبے ہیں، اوراس کے علاوہ کھیلوں اور ایتھلیٹس کی چوٹوں کے علاج کا بہترین اور وسیع تجربہ ہے۔ کیونکہ ہسپتال اب تک مختلف گورنریٹس کے بہت سے کھلاڑیوں کو طبی خدمات فراہم کرنے اور انہیں کھیل کے میدانوں میں واپس بھجنے میں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔

اس موقع پر مہمان وفد کے سربراہ اور فٹ بال ایسوسی ایشن کی کربلا برانچ کے سربراہ جنابعبد الرزاق أكرم الشلّاه نے کہا، "ہمیں ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریف کیا گیا اور زخمی عراقی ایتھلیٹس جنہیں جراحی کی ضرورت ہے، کے آپریشنز کے لیے مشترکہ تعاون کیا جائے گا۔"

انھوں نے تصدیق کی، "ان ایتھلیٹس جو انجری یا بیماریوں میں مبتلا ہیں، کا معائنہ کرنے کے لیے ایک خصوصی مشاورتی ٹیم مقررکردہ وقت اور دن میں کھلاڑیوں سے ملاقات کرے گی اور ہسپتال انتظامیہ نے ان کھلاڑیوں جنہیں علاج یا مدد کی ضرورت ہے،کو اپنی حمایت اور تعاون کی تصدیق کی ہے۔"

اپنے دورے کے دوران، وفد نے نشاندہی کی کہ "الکفیل ہسپتال ایک قومی ادارہ ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق شہریوں کو خصوصی دیکھ بھال فراہم کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا ہے اور ہمیں اس ادارے پر فخر ہے اور ہم باقی سپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ مل کرہسپتال کے فیلڈ وزٹ کا اہتمام کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: