اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر کی توقعات کے مطابق ماہ محرم کب شروع ہو گا

اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے چھپنے والے کتابچہ مواقيت الأهلّة (1444هـ) میں نئے اسلامی کے پہلے مہینے محرم کی پہلی تاریخ کے بارے بتایا گیا ہے کہ:

محرم کے مہینے کا چاند بروز جمعہ 29 ذی الحج 1443 ہجری بمطابق (29 جولائی 2022)غروب آفتاب کے وقت (07:02) منٹ پر نجف میں دیکھائی دینے کا امکان ہے۔

چاند کی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 0.77 فیصد ہو گا اور افق سے اس کی بلندی 8.53 ڈگری ہو گی اور غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ کے لیے باقی رہے گا۔ اس صورت میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ مطلع مکمل طور پر صاف ہونے کی صورت میں ہلال کوبغیر کسی آلے کے دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ یہ توقع اعلی دینی قیادت کی رائے شمار نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ایک توقع ہے، کیونکہ قمری مہینوں کا آغاز ہلال کے چاند کی رویت کی تصدیق پر منحصر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام مومنین اس بروشر میں درج اعداد و شمار کے مطابق ہلال کو دیکھیں گے اور اگر ممکن ہو تو ہمیں اس سے آگاہ کریں گے۔


محرم میں رونما ہونے والے اہم تاریخی واقعات:

پہلا دن:

پیغمبر(ص) اور بنی ہاشم کا شعب ابی طالب میں اقتصادی محاصرے کا آغاز (٧بعثت)

سن ہجری قمری سال کا پہلا دن

امام علی(ع)کے فرزند محمد حنفیہ کی وفات (٨١ق)

دوسرا دن:

حضرت آدم(ع)کی وفات

امام حسین(ع) کے قافلے کا کربلا میں داخل ہونا (٦١ق)

تیسرا دن
امام حسین(ع) کا اہل کوفہ کو خط لکھنا (٦١ق)
عمر بن سعد کا کربلا میں داخلہ (٦١ق)

چوتھا دن

قیس بن مسھرکی شہادت جسے امام حسین(ع) نے کوفہ میں بھیجا تھا (٦١ق)

چھٹا دن

حبیب ابن مظاہرنے قوم بنی اسد سے واقعہ عاشورا کے موقع پر امام حسین(ع) کے لئے مدد طلب کی (٦١ق)

واقعہ کربلاکے وقت نہر فرات پر پہلا محاصرہ (٦١ق)

ساتواں دن

امام حسین(ع) پر پانی بند کرنا (٦١ق)

آٹھواں دن

امام حسین(ع) کی ابن سعد سے ملاقات (٦١ق)

نواں دن (تاسوعا)

کربلا میں خیموں کا محاصرہ کرنا (٦١ق)

امام حسین(ع) کی جانب سے جنگ کو مزید ایک دن کے لیے مؤخر کرنا (٦١ق)

شب عاشور

امام حسین(ع) کا واقعہ عاشوراء سے پہلے اپنے اصحاب سے گفتگو کرنا (٦١ق)

دسواں دن (روز عاشورا)

امام حسین(ع) اور آپ کے اصحاب کا شہید ہونا (٦١ق)

گیارہویں شب

شام غریباں

گیارہواں دن

اسیران کربلا کی کوفہ کی طرف روانگی (٦١ق)

بارہواں دن

اسیران کربلا کی کوفہ آمد(٦١ق)

تیرہواں دن

شہداء کربلا کی تدفین (٦١ق)

انیسواں دن

اسیران کربلا کے قافلے کی شام کی طرف روانگی (٦١ق ھ)

تئیسواں دن

سن ١٤٢٧ق ھ میں سامراء میں امام علی نقی (ع) اور امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کو بمب دھماکوں سے شہید کیا گیا.

پچیسواں دن

امام سجاد(ع)کی شہادت (٩٥ق)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: