قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) کی جانب سے مثنی گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف اشرف برانچ) کی جانب سے مثنی گورنریٹ کے میں گرمائی قرآنی کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کورسز سے فارغ التحصیل ہونے 1500 طلباء نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سمر قرآن کورسز پراجیکٹ کے ایک نوجوان طالب علم حسین ہیثم نے یہ سعادت حاصل کی، جس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔ اس موقع پرانسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب مہند المیالی نے تقریب کے دوران ایک تقریر میں مزید کہا کہ "ہمارے لئے یہ کورسز طلباء اور والدین کے ساتھ رابطے کا ذریعہ تھے، اور ہم ان کورسز کے ذریعے سے بچوں اور نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کو مسجد کے ساتھ جوڑنے اور انہیں ان کے مذہب کے بارے میں بنیادی تعلیمات سکھانے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے مثنٰی میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ایک شاخ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔"
مثنی گورنریٹ میں گرمائی قرآنی کورسز کے نگران سید محمد الموسوی نے اختتامی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کورسز، جو پینتالیس تک جاری رہے، اپنے نصاب، تنظیمی نقطہ نظر اور طلباء کے باہمی میل جول کے ساتھ ساتھ والدین کے لئے پرورش اور تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ممتاز تھے۔"

واضح رہے کہ ان گرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پورے عراق میں دینی وقرآنی کورسز میں بیالیس ہزار سے زیادہ طلاب نے شرکت کی اور اپنے دل ودماغ کو قرآن واہل بیت(ع) کی تعلیمات سے منور کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: