سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے عشرہ محرم کے دوران براعظم افریقہ کے (13) ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی تقریبات کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عزائی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت براعظم افریقہ کے (13) ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مرکز نے (13) افریقی ممالک (سینیگال، گھانا، تنزانیہ، برکینا فاسو، سیرا لیون، مالی، نائیجیریا، مڈغاسکر، موریطانیہ، کیمرون، نائجر، بینن، آئیوری کوسٹ) میں عشرہ محرم کے احیاء کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے ضمن میں ان ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا، "مرکز ہر سال افریقی ممالک میں مجالس عزاء کا انعقاد کرتا تھا، لیکن اس سال ہم نے اپنے عزائی منصوبے میں توسیع کرتے ہوئے بہت سے افریقی ممالک اور شہروں کو اس منصوبے میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "عشرہ محرم کے بعد بھی یہ عزائی پروگرام جاری رہے گا اور ماہ صفر کے اختتام تک مجالس اور عزائی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: