شعائر حسینی اور مواکب سیکشن نے تمام گورنریٹس میں عزائی علم تقسیم کر دیے ہیں

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر حسینی اور مواکب سیکشن نے عراق کے تمام گورنریٹ میں موجود اپنے نمائندہ اداروں میں عزائی علم تقسیم کر دیے ہیں کہ جو یکم محرم کی رات کربلا کے مقدس روضوں کے علموں کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر گورنریٹ میں نصب کر دیے جائیں گے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ سید عقیل عبد الحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارے سیکشن کے عراق میں موجود تمام نمائندہ اداروں میں یکم محرم کی رات امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) کی شہادت کے احیاء اور موسمِ احزانِ آلِ محمد(ص) کے شروع ہونے کے اعلان کے طور سیاہ علم نصب کیے جائيں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ہر گورنریٹ میں مختص کردہ جگہ پر ان علموں کو بلند کیا جائے گا ان علموں میں سے ہر ایک پر (یا حسین) اور (یا قمر بنی ہاشم) لکھا ہوا ہے ہر گورنریٹ میں عزائی تقریب کے دوران علم نصب کرنے کرنا حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کے فرمان کی عکاسی کرنا ہے کہ حق ہمیشہ بلند رہے گا اور امام حسین(ع) کی افکار، اصولوں اور انقلاب کی تقلید کے لیے ایک مشعل راہ بنا رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: