روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں علم کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ اور خدام نے روضہ مبارک کے گنبد سے سرخ علم اتار کر سیاہ علم عزاء آویزاں کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس سلسلہ میں مرکزی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے صحن میں منعقد ہو گی کہ جہاں سٹیج اور اس کا مخصوص عاشورائی دیکور نصب کر دیا گیا ہے۔

سٹیج کے ساتھ ہی سیاہ علم کو بلند کرنے کے لیے فلیگ پول بھی نصب ہے کہ جہاں گنبد پر سیاہ علم کے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ علم بلند کیا جائے گا۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) کے گنبد پر علم کی تبدیلی کے فورا بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تبدیلئ علم کی تقریب کا آغاز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ علم کی تبدیلی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز صدام ملعون کی حکومت کے خاتمے کے بعد سن 2004ء میں شروع کیا گیا کہ جو اس وقت کربلا کے روضوں میں منعقد ہونے والی اہم ترین تقریب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: