لاکھوں زائرین بہتی آنکھوں کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامنے سیاہ پرچم عزاء کی گنبد پر تنصیب کی منتظر ہیں

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس روضوں کے گنبدوں کے علموں کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کے لیے زائرین کی ایک بڑی تعداد مقررہ وقت سے بہت پہلے ہی کربلا آ چکی ہے اور نماز مغرب و عشاء کے بعد سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامنے سیاہ پرچم عزاء کی گنبد پر تنصیب کی منتظر ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے صحن میں اس عزاء کی مرکزی تقریب کے انتظامات کیے گئے ہیں اور سب زائرین اور عزادار اعلان عزاء اور سیاہ پرچم کے بلند ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، ان منفرد عزائی مناظر کو قریب سے دکھانے کے لیے ما بین الحرمین، اندرونی صحنوں اور ديگر قریبی جگہوں پر بڑی بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ علم کی تبدیلی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز صدام ملعون کی حکومت کے خاتمے کے بعد سن 2004ء میں شروع کیا گیا کہ جو اس وقت کربلا کے روضوں میں منعقد ہونے والی اہم ترین تقریب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: