روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مابین الحرمین ڈویژن کےعملے نے محرم کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی شہادت پہ گہرے حزن وملال اور سوگ کی علامت کے طور پر امام حسین(ع) کے دنیا میں گزارے ہوئے سالوں کے برابر (57) سیاہ حسينی عَلم ما بين الحرمين میں نصب کیے ہیں جن پر سرخ رنگ میں (السلام عليك يا سيّد الشهداء) اور (يا قمر بني هاشم) لکھا ہوا ہے۔ ان علموں کے پولز پر عزائی بینرز نصب کیے ہیں جن پر امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہمابین الحرمین ڈویژن کےعملے نے یکم محرم سے ہی ما بین الحرمین کے اردگرد عمارتوں پر بھی سیاہ چادریں آویزاں کر دی تھیں تاکہ سوگ اور حزن و ملال کا ماحول ہر طرف غالب رہے۔