عشرہ محرم کے احیاء میں شریک عزائی وخدماتی مواکب کے لیے ہدایات اور گزارشات

روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے عاشورہ محرم الحرام 1444هـ / 2022ء کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں، مواکب اور زائرین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں کچھ ہدایات اور گزارشات درج ہیں۔
مذکورہ شعبہ کے سربراہ سيّد عقيل عبد الحسين الياسري نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "یہ سفارشات ماتمی جلوسوں کی نقل و حرکت اور خدماتی مواکب کے کام کو منظم اور مربوط انداز میں کرنے کے لیے دی گئی ہیں تاکہ بھیڑ اور رش کے بغیر اور کسی بھی مشکل صورت حال سے بچتے ہوئے مراسم عزاء و زیارت کو آسانی سے ادا کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا کہ یہ سفارشات درج ذیل ہیں:
ـ عزاداری جلوسوں کے شرکاء اور اہل مواکب نمازوں کے اوقات کا احترام کرتے ہوئے جہاں کہیں ہوں گے نماز ادا کریں گے۔
- تمام جلوس اور مواکبِ حسینی دئیے گئے شیڈول اور وقت کی پابندی کریں گے تاکہ بھیڑاور رش اور غیر منظم نقل وحرکت سے بچا جا سکے۔
- تمام مواکب مجاز اتھارٹیز کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں گے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مواکب اور جلوسوں کے لیے جاری کردہ شیڈول کی پاسداری کرتے ہوئے خدام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام اور سیکیورٹی سروسز کے ملازمین کے ساتھ تعاون کریں۔
- مواکب کی انتظامیہ اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود پوری کرے گا اور کسی بھی اجنبی کو جلوس میں شامل نہیں ہونے دیا جائے جلوس میں صرف وہ لوگ شامل ہوں جنہیں موکب میں شامل ارکان جانتے ہیں۔
- تمام مواکب اور جلوس کے منتظمین کو حرم میں داخلے کے وقت جاری کیا گیا اجازت نامہ دکھانا لازمی ہے اور اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی اور مواکبِ حسینی کی جانب سے دئیے گئے شناختی بیجیز بھی دکھانے لازمی ہیں۔
-اس چیز کو یقینی بنایا جائے کہ صرف محفوظ آڈیو ڈیوائسز اور کیمرے ہی استعمال کیے جائیں۔
- ہر موکب یا جلوس کو اپنے ہمراہ صرف ایک ویڈیو کیمرہ لانے کی اجازت ہے اور فوٹوگرافر کے پاس شناختی بیج یا سکارف کا ہونا ضروری ہے۔
-نوحہ خوانوں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور جلوسوں کی کثیر تعداد اور شدید رش کے پیش نظر روضہ مبارک میں دس منٹ سے زیادہ نوحہ خوانی نہ کریں۔
۔ زنجیر زنی کرنے والے جلوس مقررہ اوقات کی پابندی کرتے ہوئے صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک برآمد کیے جائیں گے جبکہ سہ پہر تین بجے سے لے کر رات گئے تک ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔
- روز عاشور نماز ظہر کے بعد رکضۃ طویریج کا جلوس عزاء برآمد کیا جائے گا۔
- تمام مواکب 13محرم تک اپنے کیمپ یا خیمے اور دیگر سازوسامان ہٹا لیں گے اور کوڑا کرکٹ صاف کریں گے۔
- کسی بھی ہنگامی صورت میں سکیورٹی فورسز کے لیے مرکزی راستوں کو خالی کروا لیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: