محرم کے شروع ہوتے ہی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع...

نواسہ رسول امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال کی کربلا میں المناک شہادت پر تمام مسلمان محرم اور صفر میں سوگ مناتے ہیں کہ جس کی ابتداء یکم محرم سے ہوتی ہے اور خاص طور پر محرم کے پہلے دس دن بڑے پیمانے پر عزاداری اور مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔
حسب روایت ماہِ محرم کی پہلی صبح کے ساتھ ہی کربلا کے مقامات مقدسہ میں مراسم عزاء کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور یکم محرم کی صبح زنجیر زنی کے جلوسوں کے اختتام کے بعد رات گئے تک عزائی مواکب کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ آج برآمد کئے جانے والے عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کے تین عزائی مواکب (الجمعيّة – باب الخان – باب بغداد) نے شرکت کی جس میں شامل ہزاروں سوگوروں نے اس خونی واقعہ کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔
تمام ماتمی جلوس دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مرتب کردہ شیڈول اور وضح کردہ لائحہ عمل کے مطابق برآمد کئےج رہے ہیں۔ یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔
کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ سید عاقل عبدالحسین الیاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "مراسم عزاء کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے تیاریوں کا سلسلہ موسم حزن وغم کی آمد سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامات مقدسہ میں آج یکم محرم کی صبح شروع ہونے والے زنجیر زنی کے جلوسوں کے اختتام کے بعد رات گئے تک عزائی مواکب کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ آج نماز ظہرین کے بعد برآمد کئے جانے والے عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کے تین عزائی مواکب (الجمعيّة – باب الخان – باب بغداد) نے شرکت کرتے ہوئے اپنی عزائی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ماتمی جلوسوں کی آمد کے لئے شیڈول اور اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں تاکہ رش اور بھیڑ سے بچتے ہوئے منظم انداز میں عزائی جلوس برآمد کئے جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: