روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عشرہ محرم کے لئے مرتب کردہ تنظیمی، حفاظتی، خدماتی اور طبی منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ عملے نے عشرہ محرم کے لئے مرتب کردہ تنظیمی، حفاظتی، خدماتی اور طبی منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز زائرین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر عَلَم کی تبدیلی سے ہو چکا ہے۔ اس پلان کے باقی مراحل پہ عملدرآمد 10 محرم روز عاشورہ تک جاری رہے گا۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عباس موسى أحمد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران دسیوں لاکھوں زائرین عزاداری و مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے کربلا مقدسہ آتے ہیں اوراس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنظیمی اور خدماتی اقدامات کئے جاتے ہیں اور اس وقت بھی روضہ مبارک کا جنرل سیکریٹریٹ اپنے تمام عملے اور میکانزم کو متحرک کرتے ہوئے زائرین اور ماتمی جلوسوں کو خدمات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "عشرہ محرم کے لئے مرتب کردہ تنظیمی، حفاظتی، خدماتی اور طبی منصوبےکے نفاذ میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا گورنریٹ کے سیکورٹی اور سروسز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ رضاکاروں کی بہت بڑی تعداد کا بھی تعاون حاصل ہے۔ مقامات مقدسہ اور ان سے منسلک شعبہ جات کا عملہ زائرین کی تعداد اور عزائی سرگرمیوں کے مطابق اس منصوبے پر مرحلہ وار عمل کر رہا ہے۔
یہ منصوبہ روز عاشورمراسم عزاداری اور خصوصا طویریج کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: