عشرہ محرم کے دوران ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت پڑھوائیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے روضہ مبارک کی آفیشل ویب سائٹ الکفیل نیٹ ورک کے صفحہ "نیابت میں زیارت" کے ذریعے عشرہ محرم کے لیے اپنےعباداتی اور عزائی پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے تاکہ جو محبان اہل بیت کسی بھی وجہ سے کربلا اور دیگر مقامات مقدسہ کی طرف سفر نہیں کر سکتے وہ اپنی زیارت اور عزاداری کی تمناؤں کو پورا کر سکیں۔

مذکورہ ڈویژن کے عہدیدار جناب حیدر طالب عبدالامیر نے کہا کہ ہم ہر سال عشرہ محرم کے دوران شعبة السادة الخدم کے تعاون سے یہ پروگرام منظم کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ نیابت میں زیارت نامی صفحہ میں نام درج کرنے والے مومنین کی نیابت میں مندرجہ ذیل نیابتی و عزائی مراسم ادا کی جائیں گی:

- عشرہ محرم کے دوران ہر روز سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت اور دو رکعت نماز کی ادائیگی اور دعا۔

- روزانہ زیارت عاشورہ کی تلاوت کرنا۔

- عشرہ محرم کے دوران روضہ مبارک میں منعقد کی جانے والی مجالس عزاء کے اختتام پر اجتماعی دعا میں شرکت۔

- دس محرم کے دن زیارت عاشوراء پڑھنے کے ساتھ پرسہ پیش کرنا
انھوں نے مزید کہا کہ نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز کی ادئیگی کا یہ سلسہ یکم محرم الحرام سے لیکر دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔
اپنے یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں اور نام درج کریں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: