ترک خطاطوں اور ڈیزائنرز پر مشتمل وفد کا قرآن پرنٹنگ سنٹر کربلا کا دورہ

ترک خطاطوں اور ڈیزائنرز پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ قرآن پرنٹنگ سنٹر کربلا کا دورہ کیا۔

وفد کا استقبال سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ ضیاء الدین الزبیدی اور خطاط محمد فلاح نے کیا۔ وفد نے قرآن پرنٹنگ سنٹر کی جانب سے تیارکردہ قرآن پاک کا وہ نسخہ بھی دیکھا قرآن پرنٹنگ سنٹر جو وہ پہلا قرآن ہے جو عراق میں لکھا اور چھپایا گیا تھا اس سے پہلے مصحف مقدس کی طباعت اور تحریر ملک سے باہر بعض قرآنی اداروں میں کی جاتی تھی۔

وفد نے قرآن پرنٹنگ سنٹر کے مختلف سیکشنز اور ڈسپلے یونٹ کا بھی دورہ کیا اور مرکز کے اہم قرآنی منصوبوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔
معروف ترک نقش نگار اونی اوگلو کی سربراہی میں آنے والے وفد نے قرآن پرنٹنگ سنٹر کے کام کو بے حد سراہا اور مرکز کی جانب سے تیار کتدہ مصحف مقدس کو اسے تخلیقی، فنی اور خوبصورتی کے لحاظ سے ایک ایسا کارنامہ قرار دییا جس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔ وفد نے خطاطی اورڈیزائننگ کے میدان میں مشترکہ کام اور تعاون قائم کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ وفد معروف خطاط موفق خورشید، خطاط متین جودت علی، اور ڈیزائنرز علی رضا أباصلت اور محسن صفری پر مشتمل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: