ضریح مبارک حضرت عباس(ع) سیاہ عاشورائی ماتمی لباس میں لپیٹی ہوئی ہے

اس ماہِ الیم میں نواسۂ رسول جگر گوشۂ نبی امام حسین (علیہ السلام) اور ان کے اہل بیت وانصار (علیہم السلام) کی شہادت اور ان پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کی یاد نے اہلِ بیتِ رسول (علیہم السلام) اور ان کے شیعوں کو ہر طرف سے گھیرے میں لے رکھا ہے لہذا اس رنج و غم کے اظہار کے طور پر ضریح مبارک حضرت عباس(ع) بھی سیاہ عاشورائی ماتمی لباس میں لپیٹی ہوئی ہے۔

ضریح مبارک کے بالائی حصہ پر ان ایام عزاء میں دو حصوں پر مشتمل نظر آنے والے اس غلاف کی تیاری کے لیے اعلی ترین کپڑا اور قیمتی جواہرات کا استعمال کیا گیا ہے۔

چاروں طرف لپٹے ہوئے اس سیاہ غلاف کا جو حصہ ضریح مبارک کے دروازہ کی جانب ہے وہاں یہ عبارت مکتوب ہیں: (يا حامي خدر الفواطم) جبکہ اسی طرف بالائی حصہ پر یہ عبارت موجود ہے: (السلام عليك يا باب الحوائج)۔

باب قبلہ کی جانب یہ لکھا ہوا ہے: (السلام عليك أيّها العبد الصالح المطيع لله ولرسوله ولأمير المؤمنين والحسن والحسين)، جبکہ اسی طرف بالائی حصہ پر یہ عبارت موجود ہے: (السلام عليك يا ساقي عطاشى كربلاء).

اسی طرف کے بالمقابل دوسری جانب یہ عبارت موجود ہیں: (السلام عليك يابن أوّل القوم إسلاماً وأقدمهم إيماناً وأقومهم بدين الله)، جبکہ اسی طرف بالائی حصہ پر یہ عبارت لکھی ہوئی ہے: (السلام عليك يا ساقي عطاشى كربلاء).

اور چوتھی جانب یہ مکتوب ہے: (السلام عليك يا قمر بني هاشم)، جبکہ اسی طرف بالائی حصہ پر یہ عبارت موجود ہے: (السلام عليك يا حامل اللواء).

سیاہ چادر پر پیلے رنگ کی ان عبارات کے گرد مخصوص نقش بھی نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال محرم و صفر میں سوگ وایام عزاء کے اظہار کے طور پر ضریح کے بالائی حصہ کو سیاہ ماتمی غلاف سے لپیٹ دیا جاتا ہے اور وہاں کے دروازوں پر سیاہ پردے آویزاں کر دیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: