تین محرم الحرام اور کربلا کے مقامات مقدسہ میں عزائی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری

حسب روایت عشرہ محرم کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے کربلا کے مقامات مقدسہ میں عزائی تقریبات کا انعقاد اور ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور آج تین محرم الحرام کو علی الصبح ہی روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں کربلا کے زنجیر زنی اور عزائی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جو رات گئے تک جاری ہے۔

شدید گرمی کے باوجود شہر کے مضافات سے برآمد ہونے والے ان جلوسوں میں ہزاروں عزادار کالے علم اٹھائے ، شکستہ دلوں اور بہتی آنکھوں کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ لبیک یا حسین کی بلند آوازوں میں نواسہ رسول امام حسین بن علی علیہ السلام کی مصیبت پر گریہ و زاری کرتے ہوئے یہ عزاداران حسین اہل بیت علیہم السلام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے باطل کی طاغوتی قوتوں کو للکار رہے ہیں۔

ان ماتمی جلوسوں کے استقبال اور زائرین سید اشہداء کی خدمت کے لئے دونوں مقدس مقامات کو جانے والے تمام راستوں میں خدماتی مواکب کی سرگرمیاں بھی ابتدائے محرم سے جاری ہیں اور جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور یہ مواکب زائرین کی خدمت کو ایک اعزازسمجھتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان بچھائے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: