شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے عشرہ محرم کے احیاء کے لئے کربلا گورنریٹ کے متعدد شہری اور نواحی علاقوں میں مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباسس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیت پیش کرنے کے لئے کربلا گورنریٹ کے متعدد شہری اور نواحی علاقوں میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ماہ حزن و الم کی ابتدا سے شروع ہونے والی یہ مجالس عاشورہ محرم تک جاری رہیں گی۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ہر سال موسم حزن وغم کے احیاء کے لئے خصوصی عزائی منصوبہ تیار کیا جاتا ہے اور ان مجالس عزاء کا انعقاد بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس سال ہم نے اپنی عزائی سرگرمیوں کو وسعت دی ہے اوران عزائی مجالس کا قیام،جن میں ہمارے شعبے سے وابستہ حسینی مبلغین شرکت کر رہی ہیں اسی توسیع کا نتیجہ ہیں۔ یہ حسینی مجالس کربلا گورنریٹ کے شہری علاقوں کے علاوہ گورنریٹ کے نواحی علاقوں، خاص طور پر دور دراز کے علاقوں میں برپا کی جا رہی ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "کربلا کے جن علاقوں می ںیہ مجالس قائم کی جا رہی ہیں ان میں منطقة الحافظ، منطقة الجرية، منطقة الانتفاضة، حيّ العبّاس، منطقة طريق بغداد قرب مطبخ العتبة العبّاسية المقدّسة، طويريج، الرشيدة، البو ونان اور الرجيبية شامل ہیں اور یہ مجالس پہلے دس دنوں سے متعلق ہیں، ہمارے پاس موسم غم کے باقی دنوں کے احیاء کے لئے ایک اور جامع منصوبہ ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: