الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے شدید ہرنیاٹیڈ ڈسک میں مبتلا 32 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کیا ہے

کربلا کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں نیورو سرجری میں مہارت رکھنے والی ایک میڈیکل ٹیم نے جسم کے نچلے حصے میں شدید کمزوری میں مبتلا ایک 32 سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کو ختم کرنے اور مہروں کو درست فکس کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی کارٹلیج لگانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا، "ہم نے حال ہی میں 32 سالہ مریض کے lumbar vertebrae کو مستحکم کرنے کے لیے مصنوعی کارٹلیج لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے، مریض شدید ہرنیاٹیڈ ڈسک میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی شدید دباؤ کا شکار تھی اوراس کے جسم کا نچلا حصہ شدید کمزوری کا شکار تھا اور اپنے جسم کا توازن برقرار نہیں رکھ سکتا تھا۔"

انھوں نے کہا "الکفیل ہسپتال میں دستیاب جدید طبی ٹیکنالوجیز اور طبی عملے کی مہارت نے اس آپریشن کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: