الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کی اساتذہ اور گرلز گائیڈز کے لیے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کی اساتذہ اور گرلز گائیڈز کے لیے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
الکفیل اکیڈمی کے جناب حیدر خلیل ابراہیم نے کہا، "اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے، ساتھ ہی ساتھ تعلیمی کیڈرز میں اعلیٰ سطح پر ابتدائی طبی امداد کے کلچر کو پھیلانا ہے، تاکہ بچوں اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ "
انہوں نے وضاحت کی کہ، "اس کورس کے میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن ، اور متعدی بیماریوں کی روک تھام تھے۔"
"

انہوں نے مزید کہا، ""یہ ورکشاپ العمید ایجوکیشنل گروپ کے ہال میں منعقد ہوئی، اور دو دن تک جاری رہی۔"

قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ترقی اور پائیدار ترقی کا شعبہ ورکشاپس اور سائنسی کورسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد حرمین شریفین سے وابستہ افراد کی مختلف شعبوں اور مہارتوں میں صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: