سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے افریقی بچوں پر مشتمل ایک عزائی جلوس کی برآمدگی

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے عراق میں افریقی برادری کے بچوں پر مشتمل گروپ کے لیے (موكب خدّام عبد الله الرضيع عليه السلام) کے نام سے ایک عزائی جلوس کی برآمدگی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ جلوس عزاء بچوں کو واقعہ کربلا کے مصائب اور قربانیاں سے روشناس کروانے، مراسم حسینی کے احیاء اورفکر حسینی کے فروغ کے لئے نکالا گیا تھا۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ جلوس سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے عراق کے اندر اور باہر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور تقریبات کے سلسلے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم اس جوس عزاء کو سالانہ بنیادوں پر برآمد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جس کا مقصد عراق میں افریقی برادری کو محرم اور صفر کے مہینوں میں مراسم عزاء اور دیگر عزائی تقریبات میں شامل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ " سینٹر فار افریقن سٹڈیز ماہ محرم کی بارہویں تاریخ کو بھی انھی بچوں کے ساتھ افریقی برادری کے لیے ایک جلوس عزاء کا انعقاد کرے گا، اور امیر المومنین اور امام منتظر علیہم السلام کو اس المناک واقعے اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر تعزیت پیش کی جائے گی۔"

قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک وسیع ترعزائی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت عراق اور براعظم افریقہ کے (13) ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: