الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے صیح وضو کی تعلیم دینے کے لئے وسیع تر مہم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سےعشرہ محرم کے دوران روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور ابا الفضل العباس علیہ السلام میں آنے والی خواتین زائرین کو درست انداز میں وضو کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا، جس میں الکفیل دینی مدارس کی (90) طالبات شرکت کر رہی ہیں۔

الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے شروع کی گئی یہ مہم زائرین کو وضو سمیت دیگرعبادتی امور سکھانے کے لیے منعقد کردہ مہموں میں سے ایک ہے، کیونکہ وضو نماز کی ادائیگی کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے اور نماز بندے اور اس کے رب العزت کے درمیان ایک کڑی ہے اور دین کا ستون ہے، اس لیے ہم نے اس بات پر توجہ دی اورزائرین کو صیح وضو کی تعلیم دینے کے لئے (90) طالبات کی خدمات حاصل کی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے اس مہم کے لیے ایک فیلڈ ایکشن پلان تیار کیا ہے اور طالبات کو وضو کی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔"

الکنانی نے مزید کہا، "طالبات زائرین کی رہنمائی کے لئے بہت پر جوش ہیں اور وضو کو عملی طور پر سمجھانے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ متععد جگہوں پر وضو سے تعلیمی چارٹس بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن میں کچھ نصیحتیں اور مذہبی ہدایات بھی ہیں جو وضو کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ جن مدارس نے اس مہم میں حصہ لیا ان میں أمّ السبطين، نور الزهراء، ريحانة المصطفى، زينب بنت علي، أمّ أبيها، فخر المخدّرات، خديجة الكبرى، أمّ البنين اور البضعة الطاهرة شامل ہیں اوران مدارس کی طالبات اس کام کو مکمل کرنے اور کامیاب کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہی ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: