کوفہ یونیورسٹی کے طلاب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضیافت میں ۔۔۔۔۔

بروزبدھ 5 مارچ 2014ء کو کوفہ یونیورسٹی کے طلاب کے ایک گروہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور الکفیل ہسپتال اور دوسری بہت سی جگہوں کو دیکھا۔
کوفہ یونیورسٹی کے طلاب کوزیارت کے لیے لانے اور دوسرے انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے فتیۃ الکفیل الوطنی پروگرام کے تحت کیے گئے تھے۔
یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلاب میں دینی شعور کو اجاگر رکھنے اور ان میں فکر اہل بیت علیہ السلام کو زندہ رکھنے کے لیے گزشتہ کافی عرصہ سے جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت روضہ مبارک ملک کے بہت سے حصوں میں پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے اور طلاب کو زیارت کے لیے کربلا لاتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: