میسان یونیورسٹی میں علمِ عباس(ع) بلند کر دیا گيا

عراق اور بہت سے دیگر ممالک میں مومنین محرم کے شروع ہوتے ہی گھروں اور عمارتوں پر سیاہ علم آویزاں کر دیتے ہیں جو سانحہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے عزیز واقارب اور اصحاب کی المناک شہادت پر ایام حزن و سوگ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے میسان یونیورسٹی کے ایجوکیشن کالج میں سانحہ کربلا کی یاد میں سیاہ علم نصب کرنے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے استاتذہ اور اداری عملے کے ارکان کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے خصوصی شرکت کی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مخصوص ترانہ (لحن الإباء) کو پڑھتے ہوئے پرچم عزاء بلند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہر سال یہ تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور میسان یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جاتی ہے اور اس میں طلاب اور استاتذہ کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: