روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کی دارالحکومت بغداد میں حضرت عباس علیہ السلام سے مخصوص عزائی تقریب میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے دارالحکومت بغداد میں قمر بنی ہاشم اور لشکر حسینی کے علمدار حضرت عباس علیہ السلام کو ان کی بہادری، وفا داری اور جانثاری پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کردہ عزائی تقریب میں شرکت کی۔ یہ عزائی تقریب مخيّمُ الشباب الحسينيّ میں منعقد کی گئی تھی جس میں اعلی دینی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ مومنین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ سيّد محمد جلوخان الموسوی کی سربراہی میں وفد نے لشکر حسینی کے علمدار حضرت عباس علیہ السلام سے مخصوص اس عزائی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر لہرانے والے علم کی پرچم کشائی سے ہوا۔

سيّد محمد جلوخان الموسوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس المناک سانحے کے اسباب و محرکات پر بات کی اور عزادارن امام کو تاکید کی کہ وہ اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک عہد کریں کہ وہ ان کے راستے پر چلیں اور اس ابدی انقلاب کے نتائج کے حقیقی ترجمان بنیں، کیونکہ یہی راستہ ہدایت کا چراغ اور راہ نجات ہے۔

اس موقع پر سید راشد الحسینی نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے بہت سے حسینی تصورات پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب میں شیخ سعید الکثیر تعزیتی خطاب پیش کرتے ہوئے ابا الفضل العباس علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ بیان کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: