انتقامِ خونِ حسین(ع) لینے والے کا مقام عاشورائی لبادہ اوڑھے زائرین کا استقبال کر رہا ہے

ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم میں مقام امام مہدی(عج) میں عاشورائی حزن و ملال کے آثار واضح ہیں اس مقام کی تمام دیواریں سیاہ چادروں میں لپٹی ہوئی ہیں اور اس کے گنبد پر بھی سیاہ عاشورائی علم لہرا رہا ہے اور اسی عاشورائی لبادہ میں یہ مقام زائرین عاشوراء کا استقبال کر رہا ہے۔

مقام امام مہدی(عج) کے اداری انچارج الحاج عدنان الضعیف نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم سے مقام امام مہدی(عج) میں محرم الحرام کے حوالے سے بہت سے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں کہ جن میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی شہادت کا ذکر کیا جاتا ہے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور پرسہ پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محرم کے قریب آتے ہی ہم نے اس مقام میں موجود تمام سبز اور سفید روشنیوں کی جگہ سرخ روشنیوں کو نصب کردیا اور پورے مقام میں سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں کر دیئے گئے اور روضہ مبارک کی طرف سے خصوصی طور پر پر دیا گیا علم بھی مقام امام مہدی(عج) کے گنبد پر نصب کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کربلا میں موجود مقام امام مہدی(عج) اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا حصہ ہے اور اس کے تمام تر انتظامات بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ کی طرف سے کئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: