الکفیل سکاؤٹس کا کربلا میں عزائی مارچ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ برائے اطفال و ٹین ایجرز کی ذیلی تنظیم الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے لازوال سانحہ کربلا کے احیاء اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے گزشتہ روز سہ پہر کے وقت کربلا میں ایک مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا۔

مذکورہ شعبہ کے انچارج سید حسنین فارق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: یہ عزائی مارچ بھی ان عاشورائی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جن کا آغاز الکفیل سکاؤٹس نے چند روز پہلے کیا تھا کہ جن کا مقصد امام حسین(ع) کے اصلاحی انقلاب کے مفاہیم کو بچوں اور نوجوانوں میں راسخ کرنا اور انھیں شعائر حسینی کے احیاء اور تطبیق کی تربیت دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عزائی مارچ باب بغداد سے برآمد ہوا اور دستوں کی شکل میں روضہ مبارک امام حسین(ع) پہنچا اور وہاں سے ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچ کر اس کا اختتام ہوا۔
واضح رہے کہ الکفیل سکاؤٹس ایام زیارت اور عزاء کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انتظامی امور میں رضاکارانہ مدگار کا کردار ادا کرتے ہیں اور زائرین کی خدمت کے لیے مختلف فرائض انجام دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: