عشرہ محرم کے دوران سروس ڈیپارٹمنٹ کی غیر معمولی تنظیمی اور خدماتی کاوشیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سروس ڈیپارٹمنٹ عشرہ محرم کے دوران حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابو الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت و سہولت کے لئے خصوصی سروس پلان پر عمل کر رہا ہے اور اس وقت ڈیپارٹمنٹ کی تمام یونٹس اور ڈویژنز زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی میں سہولت اور آسانی پیدا کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں۔

مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے معاون انچارج انجینئر عباس علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا شمار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان یونٹس میں ہوتا ہے جن سے زائرین کا براہ راست رابطہ یا تعلق رہتا ہے۔ اس لئے ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں خدمات پیش کرنے والا عملہ زائرین سے پیش آتے ہوئے خاص طور پر صبر و تحمل اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ میں موجود تمام عملے کومختلف نوعیت کے دینی، سماجی اور ثقافتی کورسز کروائے گئے ہیں تاکہ وہ زائرین کے ساتھ بہترین خدمات پیش کر سکیں۔ غیر ملکی زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے عملے کو کو خاص طور پر مختلف اہم زبانوں پر مشتمل کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عشرہ محرم کے لئے متنوع سروس پلان مرتب کیا تھا جس کے تحت زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کو وسیع پیمانے پر متعدد اور متنوع خدمات اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے اہم خدمات درج ذیل ہیںَ:

  • زائرین کےسامان اور بیگز رکھنے کے لئے (3000) بیگز کی گنجائش پر مشتمل اضافی جگہوں کی فراہمی۔
  • - زائرین اور ماتمی جلوسوں میں تقسیم کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی اور برف کی ضروریات پوری کرنا۔
  • - حرم مطہر اور اس سے ملحقہ راستوں اور سڑکوں کی صفائی۔ - خدماتی مواکب کو پانی اور برف کی فراہمی۔
  • - تمام فکسڈ اور موبائل ہیلتھ یونٹس کی تیاری۔
  • - کیئر ڈویژن کا عملہ دوسرے محکموں اور ڈویژنوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تنظیمی امور کے علاوہ سیکیورٹی، ہیلتھ اور کمیونیکیشن کے امور میں بھی بلا تعطل اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔
  • - حرم مقدس کے اندر نماز کے لیے جگہوں کی تیاری اور مزار مقدس کے تہہ خانے کو زائرین کے لیے خالی کرنا بھی ڈویژن کے عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
  • - ڈویژن کا عملہ بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو روضہ مبارک میں داخل کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی میں بھی ان کی مدد کر رہا ہے۔
  • - جوتوں کے ریک کے علاوہ زائرین کے سامان کے لیے حفاظتی ڈپازٹ بوکسز کی تیاری۔
  • انہوں نے مزید کہا کہ: " اس وقت ہمیں (1000) سے زائد تربیت یافتہ رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے جو ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ساتھ تین شفٹوں (صبح ، شام اور رات) میں خدمات پیش کر رہے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: