تجدید عہد ولاء و وفاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام حسینی سوگ منا رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام حزنِ حسینی کے ایام کے احیاء کو جاری رکھے ہوئے ہیں بقیۂ نبوت امام حسین(ع) کے سرزمین وحی مکہ ومدینہ سے سرزمین قیامت کربلا تک کے سفر اور قیامت خیز سانحہ کربلا کو یاد کر رہے ہیں۔

یکم محرم سے روضہ مبارک میں سارا دن وقفے وقفے سے مختلف جگہوں پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے انہی مجالس میں سے ایک تشریفات ہال میں بھی روزانہ منعقد ہوتی ہے کہ جس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ)، مجلسِ ادارہ کے ارکان، روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں مصائب امام حسین(ع) کو یاد کیا جاتا ہے۔

نماز ظہرین کے بعد شروع ہونے والی اس مجلس سے روزانہ سید ہاشم بطاط خطاب کرتے ہیں اور مجلس کے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: