روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ماتمی جلوسوں اور رکضہ طویریج کے لیے دسیوں لاکھ ٹھنڈے پانی کے پیکٹس تیار کیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عاشور کے دن زائرین، عزاداروں، ماتمی جلوسوں اور خاص طور پر جلوس عزاء رکضہ طویریج میں پینے کا پانی تقسیم کرنے کے لیے دسیوں لاکھ ٹھنڈے پانی کے پیکٹس تیار کیے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین کی خصوصی ہدایات کے مطابق الکفیل واٹر پلانٹ نے عاشوراء کے لیے اپنی پوری گنجائش کو بروے کار لاتے ہوئے پینے کے پیک پانی کے دسیوں لاکھ کارٹن تیار کیے ہیں اور انھیں زائرین اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ آسانی سے انھیں زائرین کو دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ شعبہ سقایہ مواکب کو ٹینکروں کے ذریعے پانی اور برف کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: