کربلا کے علماء اور دینی علوم کے طلاب کا ماتمی جلوس

امام زمانہ(عج) اور مراجع عظام کو حضرت امام حسین(ع) کی المناک شہادت اور سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی کربلا کے علماء اور حوزہ علمیہ کے طلاب کا بہت بڑا ماتمی جلوس شب عاشور میں برآمد ہوا، دینی طلاب کے اس ماتمی جلوس میں حوزہ علمیہ کربلا میں پڑھنے والے طلاب اور پڑھانے والے اساتذہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پہلے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا اور پھر امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچ کر ماتم اور دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

دینی علماء و طلاب کا احکام الہٰی کی تبلیغ اور شعائر حسینی کے قیام اور لوگوں تک حسینی فکر پہنچانے میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔ تمام حوزاتِ علمیہ میں پڑھنے والے طلاب فقہاء کے نمائندوں کی مانند ہوتے ہیں لہٰذا شبِ عاشور کو کربلا میں دینی طلاب کا یہ ماتمی جلوس تمام مؤمنین کے لئے نمونہ عمل کی حیثیت رکھتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: