روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا طبی شعبہ زائرین عاشورہ کو وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ برائے طبی امور عاشورہ کے لیے طے کردہ لائحہ عمل پر عمل پیرا ہے کہ جو عاشورہ کے احیاء کے لیے آنے والے دسیوں لاکھ زائرین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔

اس سلسلہ میں مذکورہ شعبہ کو الصدّيقة الطاهرة(ع) اور مركز أمّ البنين(ع) میڈیکل یونٹ کی خدمات بھی حاصل ہیں کہ جن کا خواتین پر مشتمل سٹاف زائرات کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس کے علاوہ اسے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال اور اس کے عملہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔

اسی طرح فوری طبی امداد کے لیے بھی روضہ مبارک کے اندر اور باہر متعدد فسٹ ایڈ مراکز قائم کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ موبائل طبی یونٹس بھی جگہ جگہ تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورت حال میں جلد طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: