روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ركضة طويريج کے روضہ مبارک میں داخلے اور خروج کیلئے سات دروازے مختص کیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جلوسِ عزاء ركضة طويريج میں شامل عزاداروں کے روضہ مبارک میں داخلے اور خروج کے لیے سات دروازے مختص کیے ہیں۔

کربلا میں ظہر کے بعد برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے منفرد جلوس عزاء میں شامل عزادار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تین دروازوں سے داخل ہوں گے کہ جو یہ ہیں: باب امام حسن(ع)، باب إمام حسين(ع)، اور باب امام مہدی(ع)۔ جبکہ چار دروازوں سے باہر نکلیں گے کہ جو یہ ہیں:باب قبلہ، باب امير، باب علقمي اور باب امام هادي(ع)۔

اس عظیم جلوس عزاء کے راستے کی تعیین و نشاندہی اور لاکھوں عزاداروں پر مشتمل اس عزائی سیلاب کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ما بین الحرمین میں رضا کاروں کے تعاون سے انسانی زنجیر بنائی جائے گی کہ جو دو لائنوں کی صورت میں ایک حرم سے دوسرے حرم تک طویل ہو گی۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جلوس عزاء رکضۃ طویریج اور باقی عزائی جلوسوں کے لیے بہت بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: