قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ختم قرآن کی عاشورائی محفل کا انعقاد

کربلا پر چھائے ہوئے حزن وملال اور گہرے سوگ کے ماحول میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے مقام امام مہدی(عج) میں شب عاشور ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا۔

امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب کی پیروی کرتے ہوئے ختم قرآن کی یہ محفل قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر سال شب عاشور میں منعقد کی جاتی ہے کہ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

روایات کے مطابق امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب نے شب عاشور کا زیادہ وقت عبادت اور تلاوت قرآن میں بسر کیا۔ روایت ہے کہ خیر البشر صلی اللہ علیہ و آلہ کے نور دیدہ کے لشکرِ سعادت کے خیام سے تلاوت کی آواز مسلسل اٹھ رہی تھی راوی کہتا ہے خیام حسینی سے ذکر و تلاوت و نماز و مناجات کی وجہ سے شہد کی مکھیوں کے بھنبھانے کی سی آواز اٹھ رہی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: