شعائر و مواکب سیکشن: کربلا میں یوم عاشورہ کے احیاء میں 2200 سے زیادہ مواكب نے شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ’’سیکشن برائے شعائر اور مواكب و هيئات حسينيّة‘‘ کے سربراہ سید عقیل عبد الحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس سال (1444ھ) ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے 2200 سے زیادہ عزائی و خدماتی مواکب نے کربلا میں مراسم عاشوراء کے احیاء میں شرکت کی ہے اور اس کے علاوہ 7 غیر ملکی مواکب نے بھی مراسم عاشوراء میں شریک تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس مناسبت پر شعائر حسینی میں شرکت کرنے والے (190) سے زائد عزائی اور (2000) سے زا‏ئد خدماتی مواکب کا تعلق کربلا سے ہے اور ہمارے محدود اعداد و شمار کے مطابق عاشوراء کے احیاء کے لیے یکم محرم سے دس محرم تک عزاداری اور دیگر حسینی خدمات سرانجام دینے والے غیر رجسٹرڈ مواکب اور اس عمل میں انفرادی طور پر حصہ لینے میں شریک اہلیان کربلا کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ جبکہ سات غیر ملکی مواکب کا تعلق كويت – سعودی عرب – متحدہ امارات – لبنان - ایران – هندوستان اور پاكستان سے تھا۔

مذکورہ بالا مواکب اور حسینی انجمنوں نے اس دن کے احیاء کے سلسلہ میں ناصرف ماتم و زنجیر زنی کے ذریعے عزاداری برپا کی بلکہ انھوں نے زائرین اور دیگر عزاداروں کے لیے بغیر کسی وقفے کے پانی، کھانے اور چائے وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ بھی اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: