جلوس عزاء رکضہ طویریج میں شامل لاکھوں عزادار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے گزر رہے ہیں

جلوس عزاء رکضہ طویریج میں شامل لاکھوں عزادار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے گزر رہے ہیں، اور اب تک اس عزائی سونامی کا بہاؤ بغیر کسی پریشانی کے جاری وساری ہے۔

دسیوں لاکھ عزاداروں کے اس جلوس میں شامل عزادار تیزی سے روضہ مبارک کی طرف آتے ہیں لہذا اس جمع غفیر کی منظم انداز نقل وحرکت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بڑے پیمانے پر انتظامات کر رکھے ہیں کئی طویل لائنوں پر مشتمل انسانی زنجیر سوگواروں کے راستہ کی تعیین، نقل وحرکت اور مدد کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے طویریج مارچ کے داخلے اور خروج کے لیے مرکزی دروازوں کی پہلی سے تعیین کر دی تھیں کہ جہاں سے یہ بشری سونامی اس وقت گزر رہا ہے۔ کربلا میں آج ظہر کے بعد برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے منفرد جلوس عزاء میں شامل عزادار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں باب امام حسن(ع)، باب إمام حسين(ع)، اور باب امام مہدی(ع) داخل ہو رہے ہیں اور باب قبلہ، باب امير، باب علقمي اور باب امام هادي(ع) سے باہر نکل رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: