روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عاشوراء 1444ھ کے امنی وخدماتی لائحہ عمل کی کامیابی کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عاشوراء 1444ھ کے مراسم زیارت وعزاء کے بعد امنی وخدماتی لائحہ عمل کی کامیابی کا اعلان کہ جو ان الفاظ میں جاری کیا گيا:

السَّلام عَلَى الحُسَيْن، وَعَلَى عَليِّ بْنِ الحُسَيْنِ، وَعَلَى أوْلادِ الحُسَيْنِ، وَعَلَى أصْحابِ الحُسَين، ہم امام زمانہ حضرت حجت بن الحسن(ع)، مراجع عظام اور پوری اسلامی دنیا کو امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ مسلمان ممالک کو ہر پریشانی سے محفوظ رکھے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اور مختلف شہروں سے ان کی مدد کے لیے آئے ہوئے 6000 سے زائد رضاکاروں کی کاوشوں کی بدولت روضہ مبارک کا اس مناسبت کے احیاء کے لیے طے کیا ہوا امنی، خدماتی اور طبی لائحہ عمل کا میاب رہا۔ اس مناسبت کے احیاء میں (2200) سے زیادہ عزائی وخدماتی مواکب نے شرکت کی اور 365 سے زیادہ میڈیا ہاؤسز نے اس مناسبت کو کوریج دی کہ جن میں کچھ نے ہماری براہ راست نشریات کو بلامعاوضہ اپنے میڈیا چینلز سے نشر کیا اور کچھ دیگر نے کربلا میں خود ریکارڈنگ اور تصویر کشی کی کہ جنھیں روضہ مبارک نے قیام وطعام اور لوجسٹک خدمات فراہم کی۔

اس سال زائرین، مقدس روضوں کے خدام اور حسینی مواکب کے مشترکہ تعاون سے یہ زیارت انتہائی منظم رہی اور دونوں مقدس روضوں کی طرف سے جاری کی گئی ہدہایات و تعلیمات پر مکمل عمل کیا گیا۔

بلند ترین درجہ حرارت کے باوجود روضہ مبارک اپنے وسائل اور عائد شدہ فرائض کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے زائرین کی آمد و رفت کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے میں کامیاب رہا کہ جن کا مقصد زائرین کی خدمت، ان کے آرام وسکون کی ضمانت، آسانی سے مراسم زیارت کی ادائيگی اور باحفاظت اپنے شہروں میں واپسی ہے۔

اسی روضہ مبارک اور اور کربلا کے خدماتی اور امنی اداروں کے درمیان ان ایک مضبوط رابطہ رہا کہ جس نے اس عظیم زیارت کے لیے طے شدہ امنی وخدماتی لائحہ عمل کی کامیابی میں مؤثر کردار ادا کیا کہ جسے ہم اربعین کے لائحہ عمل کی تمہید قرار دیتے ہیں ہیں۔

اس مناسبت پر ہم کربلا کے تمام امنی اور خدماتی اداروں، مقدس روضوں کے خدام، حسینی مواکب، تمام متعلقہ سرکاری اداروں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بھرپور کاوشوں کی بدولت زیارت کامیابی رہی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: