روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے میں ہزاروں مومنین کے ہمراہ سامراء میں عاشوراء کے احیاء اور عزاداری میں شرکت کی کہ جو نو محرم سے گیارہ محرم تک جاری رہی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارج ڈاکٹر افضل شامی کی سربراہی میں ایک عزائی وفد ہزاروں مومنینکے ہمراہ نو محرم کو سامراء پہنچا اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں ہونے والے مراسم عزاء میں شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سا مراء میں یوم عاشوراء کے احیاء کے لیے جو خدمات فراہم کی گئیں ان میں چند یہ ہیں:
عزاداروں کے سامراء جانے کے لیے مختلف شہروں سے ٹرانسپورٹ کا بلا معاوضہ انتظام۔
روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے مضیف کے تعاون سے دس ہزار سے زیادہ لوگوں میں نیاز کی تقسیم۔
دسیوں ہزار پینے کے پانی کی بوتلوں اور برف کے ہزاروں بلاکس کی تقسیم۔
روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں ہونے والی ماتم داری میں شرکت۔
عاشوراء کے دن سامراء میں منعقد ہونے والی مرکزی مجلس عزاء میں شرکت کہ جس میں سانحہ کربلا کو پڑھا جاتا ہے
سامراء میں شام غریباں کا احیاء
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مسلسل تین سال سے سامراء میں روز عاشوراء کے احیاء میں شریک ہوتا ہے اور ہزاروں عزاداروں کے روز عاشور سامراء جانے کے لیے انتظامات کرتا ہے۔