شام غریباں میں صبر کے پہاڑ سیدہ زینب(ع) کو ان کے بھائیوں، اہل بیت اور اصحاب کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے غم والم سے لبریز دلوں کے ساتھ سادۃ الخدم کا جلوس عزاء کربلا میں برآمد ہوا۔
سیونوں پر ماتم کرتے ہوئے اور آنکھوں سے جاری آنسوؤں کے ساتھ یہ ماتمی جلوس خیمہ گاہ پہنچا جہاں انھوں نے دیگر عزاداروں کے ساتھ مل کر اپنی مظلوم پھپی حضرت زینب(ع) اور امام سجاد(ع) کو نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے پرسہ پیش کیا۔