الکفیل اکیڈمی فار پیرامیڈکس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کی عشرہ محرم کے دوران خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل اکیڈمی فار پیرامیڈکس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کی ریسکیو ٹیمیں اور رش میں آسان انخلاء کے لیے تیار کی گئیں ان کی چھوٹی ایمبولینسیں عشرہ محرم کے ابتدائی ایام سے عاشوراء تک ناصرف روضہ مبارک کے اندر، ما بین الحرمین اور اس کے گرد ونواح میں موجود رہیں بلکہ ان کی موبائل ٹیمیں بھی اس ایریا میں گشت کرتی رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر زائرین کو ابتدائی طبی امداد دی جا سکے اور ضرورت کے تحت طبی مرکز تک ایمولینس کیا جا سکے۔

ان ٹیموں کی بدولت سینکڑوں کیسز میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور دسیوں افراد کو ایمبولینس کیا گیا۔

اس سلسلہ میں اکیڈمی کو بہت سے تربیت یافتہ رضاکاروں کی مدد بھی حاصل تھی کہ جو ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ان کی مدد کے لیے موجود رہے اور اس وقت بھی اکیڈمی کے بہت سے اہلکار کربلا کے مقدس روضوں اور اس کے گرد ونواح میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: