روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ما بین الحرمین سیکشن نے ہر سال کی طرح مراسم عاشوراء کے اختتام پر ایک وسیع صفائی مہم شروع کی تھی جیسے مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس صفائی مہم کے دوران سیکشن کے عملے نے ما بین الحرمین اور مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح کو صاف کرنے کے بعد دھو دیا ہے۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بتایا ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک پورے مابین الحرمین میں 14000 مربع میٹر سے زیادہ پلاسٹک شیٹ اور اس کے اوپر سرخ فرش عزاء (کارپٹ) بچھایا تھا کہ جسے مراسم عاشوراء کے بعد اٹھا کر پورے ایریا کو دھو دیا ہے۔